کرتا ہے قتل عام وہ اغیار کے لیے
کرتا ہے قتل عام وہ اغیار کے لیے
دس بیس روز مرتے ہیں دو چار کے لیے
دیکھا عذاب رنج دل زار کے لیے
عاشق ہوئے ہیں وہ مرے آزار کے لیے
دل عشق تیری نذر کیا جان کیونکہ دوں
رکھا ہے اس کو حسرت دیدار کے لیے
قتل اس نے جرم صبر جفا پر کیا مجھے
یہ ہی سزا تھی ایسے گنہ گار کے لیے
لے تو ہی بھیج دے کوئی پیغام تلخ اب
تجویز زہر ہے ترے بیمار کے لیے
آتا نہیں ہے تو تو نشانی ہی بھیج دے
تسکین اضطراب دل زار کے لیے
کیا دل دیا تھا اس لیے میں نے تمہیں کہ تم
ہو جاؤ یوں عدو مرے اغیار کے لیے
چلنا تو دیکھنا کہ قیامت نے بھی قدم
طرز خرام و شوخئ رفتار کے لیے
جی میں ہے موتیوں کی لڑی اس کو بھیج دوں
اظہار حال چشم گہربار کے لیے
دیتا ہوں اپنے لب کو بھی گلبرگ سے مثال
بوسے جو خواب میں ترے رخسار کے لیے
جینا امید وصل پہ ہجراں میں سہل تھا
مرتا ہوں زندگانیٔ دشوار کے لیے
مومنؔ کو تو نہ لائے کہیں دام میں وہ بت
ڈھونڈے ہے تار سبحہ کے زنار کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.