کرتی ہے کیسے دل پہ اثر دیکھنی پڑی
کرتی ہے کیسے دل پہ اثر دیکھنی پڑی
محفل میں گل رخوں کی نظر دیکھنی پڑی
ان کے طفیل شام کو صورت رقیب کی
جی چاہتا نہیں تھا مگر دیکھنی پڑی
احوال دل پہ جبر کا ان سے بھی پوچھئے
فرقت کے بعد جن کو سحر دیکھنی پڑی
اب کیا کہیں کہ کتنی پریشانیوں کے بعد
اک زلف تھی جو تا بہ کمر دیکھنی پڑی
زیدیؔ یہ انقلاب ہمارا نصیب تھا
بدلی ہوئی کسی کی نظر دیکھنی پڑی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.