Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کروں جو کوشش تو تجھ دیے کو جلا ہی لوں گا

جاوید مہدی

کروں جو کوشش تو تجھ دیے کو جلا ہی لوں گا

جاوید مہدی

MORE BYجاوید مہدی

    کروں جو کوشش تو تجھ دیے کو جلا ہی لوں گا

    مجھے یقیں ہے میں تجھ کو اپنا بنا ہی لوں گا

    جہاں زمانے کی تلخیوں کو میں جھیلتا ہوں

    وہاں میں تیرے بھی چار نخرے اٹھا ہی لوں گا

    یہ میری اپنی ہی ڈھیل ہے یا خفا ہے تو بھی

    میں جب منانے پہ آ گیا تو منا ہی لوں گا

    میں مانتا ہوں کہ میں مصور نہیں ہوں کوئی

    تمہاری آنکھیں تو یار لیکن بنا ہی لوں گا

    مرے کیے پر تمام گاؤں کے لوگ خوش تھے

    مجھے یقیں ہے میں سب گھروں سے دعا ہی لوں گا

    چراغ سارے کے سارے بے شک نہ بچ سکے پر

    میں اپنے حصے کا اک دیا تو بچا ہی لوں گا

    مجھے بٹھانے کی تجھ کو کوئی نہ فکر ہوگی

    میں آ گیا ہوں تو پھر جگہ بھی بنا ہی لوں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے