کروں کیوں نہ آہ و نالہ کہ مجھے تو کل نہ آئے
کروں کیوں نہ آہ و نالہ کہ مجھے تو کل نہ آئے
ترے خواب ناز میں بھی شب غم خلل نہ آئے
رہے بیکسی سلامت مجھے کیا کسی کی حاجت
شب وعدہ تم نہ آؤ شب غم اجل نہ آئے
وہ ہماری آرزو تھی یہ خوشی تھی اپنے جی کی
کہ عزا میں آج آئے دم نزع کل نہ آئے
اثر فغاں تو جب ہے وہ کہے کہ اب تو دم لے
کہیں سینہ پھٹ نہ جائے کہیں دل نکل نہ آئے
پھلے پھولے یاسؔ لاکھوں شجر خزاں رسیدہ
مرے نخل آرزو میں کبھی پھول پھل نہ آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.