کش لگاتے گمان دیکھتے ہیں
کش لگاتے گمان دیکھتے ہیں
بند آنکھوں جہان دیکھتے ہیں
اب تھکن ہے نہ غم جوانی کا
اپنا بیٹا جوان دیکھتے ہیں
دشت میں رات چھوڑنے والے
تیری خالی مچان دیکھتے ہیں
قربتیں غم کو سونپ دیتی ہیں
دور بیٹھے جہان دیکھتے ہیں
حسن اتنا سکھی نہیں ہوتا
جو بھی کرتے ہو دان دیکھتے ہیں
دل ہیں سب کے بھرے بھرے صابرؔ
لوگ خالی مکان دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.