کشتی بھی مراقؔ اس کی ہے پتوار بھی سورج
کشتی بھی مراقؔ اس کی ہے پتوار بھی سورج
آکار بھی سورج ہے نراکار بھی سورج
جھرنوں میں مدھر گیت اجالوں کی نشانی
بادل کی اڑانوں میں چھپا سار بھی سورج
بہتے ہوئے پانی میں ہیں اس کے ہی نظارے
ہے موسم برسات کا آدھار بھی سورج
کچھ ناؤ لگاتا ہے وہی روز کنارے
کچھ کو جو نگلتا ہے وہ منجدھار بھی سورج
پتھر سے جو آئی تھی کبھی اس کی صدا تھی
مٹی کے لباسوں میں چمتکار بھی سورج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.