کشتئ دل کی نا خدائی کر
آ ذرا مجھ سے آشنائی کر
رہزنوں کے بھی دل بدل جائیں
اس طریقے سے رہنمائی کر
نور ہے دیکھ تیرے اندر بھی
ماہ و انجم سے مت لڑائی کر
جسم مانا کہ صاف ہے تیرا
روح کی بھی کبھی صفائی کر
خط جو لکھنا ہو جان جاناں کو
اپنے اشکوں کو روشنائی کر
آج الفاظ سے نہیں پروازؔ
آج دل سے غزل سرائی کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.