کثرت غم سے پریشان ہوں دل شاد نہیں
کثرت غم سے پریشان ہوں دل شاد نہیں
دام الفت میں گرفتار ہوں آزاد نہیں
پوچھتے مجھ سے ہو کیا میری مصیبت اے خضر
راہ گم گشتہ ہوں منزل کا پتہ یاد نہیں
کعبہ و دیر و کلیسا میں ہے جلوہ اس کا
کون سا گھر ہے جو اس نور سے آباد نہیں
دل بے تاب ہو راضی بہ رضائے محبوب
شیوۂ اہل وفا نالہ و فریاد نہیں
داد بیداد تغافل سر محشر توبہ
یہ تو منظور ہمیں اے ستم ایجاد نہیں
بجلیاں اور بھی کوندیں سر محشر دل پر
ہم اسیران محبت کہیں آزاد نہیں
یوں سر حشر ثمرؔ کو نہ گرا نظروں سے
چار ہی دن میں تجھے عہد وفا یاد نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.