کٹھن حالات میں اپنے ارادوں کو جواں رکھنا
کٹھن حالات میں اپنے ارادوں کو جواں رکھنا
ہمیں آتا ہے دل میں شعلۂ غم کو نہاں رکھنا
اکیلے گھر میں کیسے وقت کاٹو گے تن تنہا
کوئی تصویر لٹکا کر سر دیوار جاں رکھنا
ہماری فکر تم چھوڑو ہمیں یہ کام آتا ہے
اندھیروں میں بسر کرنا نظر میں کہکشاں رکھنا
اجل اور زندگی کی دوستی اک حرف باطل ہے
بہت دشوار ہے پانی پہ بنیاد مکاں رکھنا
چمن پر ایک دن فصل خزاں کا راج بھی ہوگا
عبث ہے دل میں ارمان بہار جاوداں رکھنا
نہ جانے اس میں پوشیدہ ہیں اس کی حکمتیں کیا کیا
ہمیشہ گردشوں میں یہ زمین و آسماں رکھنا
کہاں آسان ہے اہل سخن کی بھیڑ میں شاہدؔ
جدا اوروں سے اپنا طرز گفتار و بیاں رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.