کٹی ہے عمر گنہ گار زندگی کی طرح
کٹی ہے عمر گنہ گار زندگی کی طرح
دیار دوست سے گزرے ہیں اجنبی کی طرح
بڑا کرم ہے یہ مجھ پر غم محبت کا
غم حیات بھی راس آ گیا خوشی کی طرح
ترے سلوک پہ مجھ کو بڑا تعجب ہے
نہ دشمنی کی طرح ہے نہ دوستی کی طرح
وہ خواب جن میں ترا حسن رقص فرما تھا
بکھر گئے ہیں پریشان زندگی کی طرح
بہار آ کے یہ کیا گل کھلا گئی یارب
گلوں کے رخ پہ ہنسی ہے فسردگی کی طرح
چراغ جل تو گئے روشنی کا نام نہیں
وہ روشنی جو نظر آئے روشنی کی طرح
وہ دور رہ کے بھی اب دور رہ نہیں سکتے
ہم ان کی یاد سے مانوس ہیں انہی کی طرح
قمر جمال کہوں کیوں نہ ان کے جلوؤں کو
اتر گئے وہ مرے دل میں چاندنی کی طرح
کسی کی یاد بہار آفریں کا کیا کہنا
کھلی ہے دل کی کلی واقعی کلی کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.