کٹتے ہی ڈور سانس کی نام و نمود خاک
کٹتے ہی ڈور سانس کی نام و نمود خاک
ہونا ہے ایک روز یہ قصر وجود خاک
ٹوٹا کسی کا دل جو گرا دوسری طرف
میزان میں پڑا ترا رخت سجود خاک
تجسیم کر رہا ہے وہ دست کمال سے
آتش پرست دہریے مسلم ہنود خاک
اس محفل طرب میں نہیں چاشنی کوئی
دل میں رمق نہ ہو اگر بزم سرود خاک
بڑھنے لگے ہیں چار سو رسموں کے دائرے
ٹھوکر لگا کے پاؤں کی کر دوں قیود خاک
یہ قوم ان ہی راستوں پہ چل پڑی ہے پھر
جن پر ہوئیں تھیں ایک دن عاد و ثمود خاک
سینے میں کوئی آگ ہے ارشدؔ لگی ہوئی
ورنہ ہماری آنکھ سے اٹھتا یہ دود خاک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.