کون احسان کا اس شہر میں پھل دیتا ہے
کون احسان کا اس شہر میں پھل دیتا ہے
وقت مشکل ہو تو ہمزاد بھی چھل دیتا ہے
ایک وہ شخص ہوس زاد محبت کے تئیں
دل کے چہرے پہ عجب کالکیں مل دیتا ہے
میری وحشت کی تسلی کے لیے میرا طبیب
میرے زخموں کے رفو کھینچ کے چل دیتا ہے
اس کی آواز سے چھاتا ہے دماغوں میں سکوں
دیکھنا اس کا خد و خال بدل دیتا ہے
پٹریاں دکھتی ہیں دکھتا ہے سمندر مجھ کو
کون خوابوں میں مجھے کوس اجل دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.