کون ہے اپنا کون پرایا یہ مت پوچھ
کون ہے اپنا کون پرایا یہ مت پوچھ
دھوکہ دے جاتا ہے سایا یہ مت پوچھ
ہجرت کا دکھ دل چھلنی کر دیتا ہے
کیسے کوہ غم کو اٹھایا یہ مت پوچھ
اپنا چہرہ دیکھ کے کل میں چیخ اٹھا
ماضی کس نے حال بنایا یہ مت پوچھ
پنجوں کے بل اونچا ہونا ٹھیک نہیں
لیکن میں نے قد کیوں بڑھایا یہ مت پوچھ
ساری یادیں الماری میں رکھ آیا
ساتھ میں اپنے کیا کیا لایا یہ مت پوچھ
میرے چاروں جانب تھے احباب مگر
پیٹھ پہ کس نے تیر چلایا یہ مت پوچھ
خود غرضی کا دور ہے زاہدؔ یہ بھی سوچ
کس نے کس کا ساتھ نبھایا یہ مت پوچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.