کون ہے دنیا میں میرا جان جاں تیرے بغیر
کون ہے دنیا میں میرا جان جاں تیرے بغیر
ہوں فلک کے سائباں میں بے اماں تیرے بغیر
تو ہی منزل آشنا تھا اک ترے جانے کے بعد
راستوں میں رہ گیا ہر کارواں تیرے بغیر
داستاں کے درمیاں پھر ذکر تیرا آ گیا
کس طرح ہوتی مکمل داستاں تیرے بغیر
لب پہ تالے پڑ گئے الفاظ گونگے ہو گئے
حرف ہر اک ہو گیا ہے بے زباں تیرے بغیر
ہو گیا فاروقؔ بوڑھا ہجر کے صدمات سے
کس طرح رہتا جواں وہ نوجواں تیرے بغیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.