Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کون ہے قوم کا معمار چلو دیکھیں گے

عزیز خاں عزیز

کون ہے قوم کا معمار چلو دیکھیں گے

عزیز خاں عزیز

کون ہے قوم کا معمار چلو دیکھیں گے

کس میں ہے جذبۂ ایثار چلو دیکھیں گے

جن کے سائے میں بڑا دل کو سکوں ملتا تھا

کیا سلامت ہیں وہ اشجار چلو دیکھیں گے

وقت کی دھند میں ممکن ہے بچھڑ جائے گا

آدمی جو ہے ملنسار چلو دیکھیں گے

قدرداں اس کے ہنر کے ہیں ہزاروں پھر بھی

کیوں پریشان ہے فنکار چلو دیکھیں گے

ایک ہی گھر میں رہا کرتے تھے دونوں بھائی

کیوں کھڑی ہو گئی دیوار چلو دیکھیں گے

در و دیوار عمارت کے تو فولادی تھے

ہو گئی کیسے وہ مسمار چلو دیکھیں گے

اس کی گفتاری میں شامل ہے صداقت کی مہک

کون ہے صاحب کردار چلو دیکھیں گے

پیٹھ پہ وار نہیں کرتا سپاہی کوئی

کون ہے فوج کا سالار چلو دیکھیں گے

جس کی عظمت کا بیاں تم نے سنا ہے اے عزیزؔ

اپنی آنکھوں سے وہ دربار چلو دیکھیں گے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے