کون حق پہ ہے کون باطل ہے
کون حق پہ ہے کون باطل ہے
فیصلہ یہ بڑا ہی مشکل ہے
روئے تاباں تمہارا کامل ہے
آئنہ کب تمہارے قابل ہے
کتنی بے چینیاں سمیٹے ہوئے
کتنی خاموش موج ساحل ہے
میری تربت پے آ کے روتا ہے
کیسا ظالم یہ میرا قاتل ہے
اب چراغوں پے بس نہیں چلتا
کون آندھی کے اب مقابل ہے
جس کو میں نے مسیحا سمجھا تھا
آزما کر مجھے وہ قائل ہے
شادؔ مانو یا پھر نہیں مانو
موت ہی زندگی کی منزل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.