کون اتنا کہے قاتل سے کہ عیسیٰ ہو جا
کون اتنا کہے قاتل سے کہ عیسیٰ ہو جا
ہو کے مصلوب تو افلاک سے اونچا ہو جا
چارہ گر کوئی کہاں کرتا ہے چارہ سازی
اے مرے زخم جگر آپ ہی اچھا ہو جا
آج بے مہر زمانے میں بڑی بات ہے یہ
غم کے ماروں کے لیے ایک دلاسا ہو جا
زندگی چین سے اپنی جو بسر کرنی ہے
چھوڑ دے سب کو مری جان اکیلا ہو جا
جتنی بھی آگ وہ برسائے مگر میں خالدؔ
کیسے سورج سے یہ کہہ دوں کہ تو ٹھنڈا ہو جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.