کون کہتا ہے کہ حالات سے بے زار ہیں ہم
کون کہتا ہے کہ حالات سے بے زار ہیں ہم
اے وطن تیرے لیے برسر پیکار ہیں ہم
ہم سے مانگے نہ سند کوئی وفاداری کی
آزمائش کے لیے ہر گھڑی تیار ہیں ہم
ہم سے باقی ہے ابھی رنگ وفا پھولوں میں
کیسے کہتے ہو چمن کے لیے بے کار ہیں ہم
ہم نے کب دولت دنیا کی تمنا کی ہے
تجھ سے بس پیار محبت کے طلب گار ہیں ہم
اب نہیں جائیں گے ہجرت کی ردا اوڑھے کہیں
اپنے آنچل میں چھپا لے کہ ترا پیار ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.