کون کہتا ہے کہ وہ اس پار ہے
وہ یہیں ہے بس پس دیوار ہے
عشق کو گر آنسوؤں سے پیار ہے
ہم کو بھی رونے سے کب انکار ہے
زندگی رقصاں ہے اس کی قبر پر
زندگی سے جو رہا بیزار ہے
اس طرف مت جائیے ہے دل وہاں
ناتواں ڈھہتی ہوئی دیوار ہے
روح کی نگری میں چارہ گر ملا
رابطہ اس سے مگر دشوار ہے
جائیے جب بھی کوئی حائل نہیں
یاد کا گھر بے در و دیوار ہے
جو نہیں تجھ کو ملا میراؔ تو کیا
جو ملا وہ بھی تو سب بے کار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.