کون کس بات پر خفا ہو جائے
کچھ نہ بولوں اگر پتا ہو جائے
مجھ کو رستے میں چھوڑنے والے
تو کسی اور سے جدا ہو جائے
اپنے دل کا بیان لے لیجے
اس سے پہلے کہ فیصلہ ہو جائے
لگنے لگتا ہوں خود کو میں اچھا
سامنے والا جب برا ہو جائے
کون سجدے میں سر جھکائے گا
شہر کا شہر جب خدا ہو جائے
مجھ کو جنت کی سمت لے جاؤ
اس سے پہلے کہ کچھ خطا ہو جائے
میں بھی اک ہجر کاٹ آیا ہوں
تجھ کو بھی عشق دوسرا ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.