کون مجھے یہ سمجھائے گا (ردیف .. ن)
کون مجھے یہ سمجھائے گا
خوشبو کے پیچھے مت بھاگو
اس کی منزل کوئی نہیں ہے
شام کی حد سے دور نہ دیکھو
رنگوں کی دہلیز سے آگے
کچھ بھی نہیں ہے
اندھیارے کی ساری راہیں
بھیدوں کے جنگل کی جانب جاتی ہیں
دور ہی دور سے ان جانی آوازیں
مجھ کو اپنے پاس بلاتی ہیں
خوشبو کے پیچھے ہی پیچھے
میں کس دیس میں آ نکلا ہوں
اک بوجھل سی لاش کے مانند
آوازوں کے اس ساگر میں
ڈوب گیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.