کون پھر ہوش میں آئے کسے پھر ہوش رہے
کون پھر ہوش میں آئے کسے پھر ہوش رہے
جب تری مست نظر میکدہ بر دوش رہے
زلف آشفتہ نظر مست دمکتے رخسار
یوں جو آ جاؤ تو پھر کس کو بھلا ہوش رہے
یہ ہے مے خانۂ عشق اس کا یہی ہے دستور
ہوش والا بھی یہاں آئے تو بے ہوش رہے
بھول کر بھی نہ چکھا قطرۂ مے ہم نے کبھی
تیری محفل میں مگر صورت مے نوش رہے
جانے کیا بات تھی کیا حال تھا میرا عظمتؔ
وہ مجھے دیکھنے آئے بھی تو خاموش رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.