کون سی جائے ہے کہ جس جا پہ ترا نور نہیں
کون سی جائے ہے کہ جس جا پہ ترا نور نہیں
پر ان آنکھوں سے تجھے دیکھنا دستور نہیں
پردۂ ہستی سے اپنے میں ہوا ہوں مہجور
در نہیں ملتا ترا مجھ سے تو کچھ دور نہیں
شکل روشن کو چھپاتے تو کہاں چھپتی ہے
شمع فانوس میں ہے نور تو مستور نہیں
حق تو کہتا ہوں انا الحق کی صدا کیا بولوں
وہ زمانہ بھی نہیں اور وہ منصور نہیں
جذبۂ شوق سے خاموشؔ کبھو روتا ہے
غم سے مہجوری کے دل تو مرا رنجور نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.