کون تھا دائرۂ شام و سحر سے باہر
کون تھا دائرۂ شام و سحر سے باہر
کیسے پہنچا وہ زمانہ کے اثر سے باہر
ایک موسم تھا انوکھا سا بدن کے اندر
ایک موسم تھا عجب سا مرے گھر کے باہر
کیا پتہ خوف کا احساس ہے کیوں اتنا مجھے
پھر کوئی نکلا ہے زندان شرر سے باہر
میں ہواؤں میں کوئی گھونسلہ کس طرح بناؤں
اک پرندہ ہوں میں ٹوٹے ہوئے پر کے باہر
قید کر رکھا ہے مٹھی میں یہ سورج کس نے
رات ہے بکھری ہوئی سی مرے گھر کے باہر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.