کونسی شب دل تمہارے واسطے تڑپا نہیں
کونسی شب دل تمہارے واسطے تڑپا نہیں
اس بھری بستی میں کوئی تم سا بے پروا نہیں
وائے قسمت لگ گیا ہے جی اک ایسے شہر میں
جس کی گلیوں میں بجز اپنے کوئی اپنا نہیں
یہ گلی کوچے ہیں جس کوچے کی نسبت سے عزیز
اک اسی کوچے کی جانب کیوں قدم اٹھتا نہیں
کونسی شاخ مژہ اب کے نہیں پھولی پھلی
اب کے دشت دل پہ ابر غم کہاں برسا نہیں
چودھویں کا چاند شب ہم کو تو پاگل کر گیا
دیکھ کر اس کو سمے یاد آئے ہیں کیا کیا نہیں
منٹگمری کی مہکتی شام کیا کہنا ترا
تیرے سایوں میں غم دل ہے غم دنیا نہیں
تا کنار چشم کوئی موج آنے دو بشیرؔ
دل کا دریا دیکھ لینا بے گہر دریا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.