کھا گئے نا یہیں یہ مات میاں
کھا گئے نا یہیں یہ مات میاں
ہے کسی کو کہاں ثبات میاں
وقت یکساں کبھی نہیں رہتا
دن سے کہتی تھی کل یہ رات میاں
اپنا بازو نہ وہ گنوا بیٹھے
جو لگائے ہوئے ہے گھات میاں
آستیں ان کی دیکھ لیجئے گا
وہ جو رہتے ہیں اپنے ساتھ میاں
سر بہ زانو کہیں یہ روتی ہے
ہنس رہی ہے کہیں حیات میاں
ہم پہ ہے واجب الادا زاہدؔ
آنسوؤں کی بھی کچھ زکوٰۃ میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.