خاک ہو جانا ہے اک دن کسے انکار کبھی
خاک ہو جانا ہے اک دن کسے انکار کبھی
زندگی پھر بھی نہیں موجب آزار کبھی
وقت کی قید سے ہے ماورا فن کی دنیا
مجھ کو مرنے نہیں دیں گے مرے اشعار کبھی
چین سے جینے کی توفیق جسے مل جائے
کب وہ پڑھتا ہے میاں بھولے سے اخبار کبھی
اب تو بس اڑتی ہیں اعمال خرد کی چیلیں
اب کسی سر پہ لٹکتی نہیں تلوار کبھی
جستجو کیش جنوں کے لئے اے شیخ حرم
چاہتا کیا ہے خدا کب ہے یہ اسرار کبھی
دو الگ چیزیں ہیں تعمیر کہ تقسیم عاصمؔ
ایک سی اٹھتی نہیں دونوں کی دیوار کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.