خاک ہو کر بھی کب مٹوں گا میں
خاک ہو کر بھی کب مٹوں گا میں
پھول بن کر یہیں کھلوں گا میں
تجھ کو آواز بھی میں کیوں دوں گا
تیرا رستہ بھی کیوں تکوں گا میں
اک پرانے سے زخم پر اب کے
کوئی مرہم نیا رکھوں گا میں
گھیر لیں گی یہ تتلیاں مجھ کو
خوشبوئیں جیوں رہا کروں گا میں
خود سے باہر تو کم نکلتا ہوں
جی میں آیا تو پھر ملوں گا میں
ورنہ جینا محال کر دے گا
درد کو اب غزل کروں گا میں
دھکدھکی سی لگی ہے کیوں جی کو
اتنی جلدی کہاں مروں گا میں
سانسیں دیتی رہیں جو چنگاری
ایک جنگل سا جل اٹھوں گا میں
تھک گیا ہوں میں اس جزیرے پر
پھر سمندر کا رخ کروں گا میں
روح کا یہ لباس بدلوں گا
بھیس دوجا کوئی دھروں گا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.