خالی خالی مکاں کے منظر دیکھ
خالی خالی مکاں کے منظر دیکھ
ہر طرف پھر وہی سمندر دیکھ
توڑ کر اک پہاڑ سے رشتہ
گم ہوا ہے ندی میں پتھر دیکھ
رات سب کو نکھار دیتی ہے
دن میں تو رنگ ماہ اختر دیکھ
آنکھ میں رکھ لے روشنی پہلے
پھر ذرا شام غم کا لشکر دیکھ
تجھ کو منزل بھی مل ہی جائے گی
پہلے رستے کا میل پتھر دیکھ
گھر کے باہر بھی ایک آندھی ہے
ایک طوفان میرے اندر دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.