خاموش جھیل میں کوئی کنکر گرا نہیں
خاموش جھیل میں کوئی کنکر گرا نہیں
لہروں کا زندگی میں مری سلسلہ نہیں
بادل کی طرح آنکھیں برستی رہیں مگر
شاداب پھر بھی برگ محبت ہوا نہیں
مکڑی نے اس کی آنکھوں پہ جالے لگا دئے
مدت سے انتظار کا عقدہ کھلا نہیں
روشن ہوئی حیات کسی کے خیال سے
یوں تو چراغ گھر میں ہمارے جلا نہیں
ماضی بھی محو خواب ہوا کب کا دوستو
مستقبل قریب کا بھی در کھلا نہیں
یہ موسم امید بھی کب کا گزر گیا
عادلؔ شجر پہ آس کا اک پھل لگا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.