خامشیٔ دل کسی شب اتنا ڈر جائیں گے ہم
خامشیٔ دل کسی شب اتنا ڈر جائیں گے ہم
چونک کر اک سانس کی آہٹ سے مر جائیں گے ہم
آسماں سورج نکل آئے بس اتنا صبر کر
ساتھ کرنوں کے زمیں پر پھر اتر جائیں گے ہم
خشک ہونٹھوں نے بلایا ہے ہمیں دربار میں
ساتھ لے کے اپنے نذر چشم تر جائیں گے ہم
سوچتی رہ جائے گی دنیا اسے کیا نام دوں
زندگی تجھ میں اک ایسا رنگ بھر جائیں گے ہم
اب نہیں بیٹھا کریں گے بس میں کھڑکی کی طرف
تیری بستی کو بنا دیکھے گزر جائیں گے ہم
یہ جہاں نکلا توقع سے زیادہ مختصر
الوداع اے دوستو اب اپنے گھر جائیں گے ہم
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 121)
- Author : امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.