خامشی سے روزانہ دائروں میں بٹ جانا
خامشی سے روزانہ دائروں میں بٹ جانا
ٹوٹنا بکھر جانا اور پھر سمٹ جانا
میرے سارے خوابوں کی مختصر یہ تعبیریں
دن میں نیند کا آنا رات کو اچٹ جانا
خود سے بات کرنے کو راہ روکنا اپنی
تھوڑی دیر چپ رہ کر مسکرا کے ہٹ جانا
کس طرح توازن ہو زندگی کے کھاتے میں
صبح ہو تو بڑھ جانا شام ہو تو گھٹ جانا
جس طرف نہیں کوئی اس طرف پہنچانا اور
جس طرف سے آئے تھے اس طرف پلٹ جانا
آئنے بکھر جانا پتھروں سے ٹکرا کر
اور موج دریا سے پتھروں کا کٹ جانا
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 85)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.