خانۂ دل کعبہ ہے یہ کوئی بت خانہ نہیں
خانۂ دل کعبہ ہے یہ کوئی بت خانہ نہیں
بے دھڑک آ جاؤ اس میں کوئی بیگانہ نہیں
نغمۂ توحید ہم سے سن کے واعظ راگ کا
اپنی بیتی ہے یہ کچھ غیروں کا افسانہ نہیں
ہے یہ کاشانہ کسی کا اپنا یہ خاکی وجود
اے برہمن یہ بتوں کا کوئی بت خانہ نہیں
آنکھ سے اس نے ملائی آنکھ کیفیت ہوئی
یہ نشیلی آنکھ ہے پر مے سے پیمانہ نہیں
ذکر سے رندوں کے واعظ تو ابھی واقف نہیں
یہ تو ہو حق کی صدا ہے شور رندانہ نہیں
آپ ہی کے دم قدم سے گھر مرا آباد ہے
خانۂ دل آپ کا ہے کوئی ویرانہ نہیں
عین مستی میں بھی رہتا ہے اسے پاس ادب
ہاں بڑا ہشیار ہے کچھ شادؔ دیوانہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.