خار ہی خار دے گلاب نہ دے
خار ہی خار دے گلاب نہ دے
زندگی تو مجھے سراب نہ دے
تیرے چہرے کا جس میں عکس نہ ہو
مجھ کو ایسی کوئی کتاب نہ دے
اب تو بستر کو نیند آ جائے
اب تو تکیے کو اضطراب نہ دے
اپنا ماضی بڑا بھیانک ہے
شیشہ گر آئنے پہ آب نہ دے
بند کر لے جو اپنی مٹھی میں
ایسے ہاتھوں میں آفتاب نہ دے
اپنے شہزادؔ کو حیات کا غم
دے مگر اتنا بے حساب نہ دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.