Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خار ہی خار ہیں گلاب نہیں

نیرج نوید

خار ہی خار ہیں گلاب نہیں

نیرج نوید

MORE BYنیرج نوید

    خار ہی خار ہیں گلاب نہیں

    اس کے تحفے کا بھی جواب نہیں

    چاند ہو تم میں اک چراغ سہی

    پر میں سورج سے فیضیاب نہیں

    نیند ٹوٹے گی جان جاؤ گے

    میں حقیقت ہوں کوئی خواب نہیں

    سب کو اوقات کے سوا بخشا

    رحمتوں کا تری حساب نہیں

    جو بھی مانگا ملا ہمیں لیکن

    اک وہی ہے جو دستیاب نہیں

    حسن سج کر بہت نکھرتا ہے

    سادگی کا مگر جواب نہیں

    عشق کی قید سے نکلنے کو

    کوئی ترکیب کامیاب نہیں

    ایسی تقدیر بھی نہ ہو نیرجؔ

    شام ہجراں ہے اور شراب نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے