خبر بھی اب تری ہم کو نصیب ہوتی نہیں
خبر بھی اب تری ہم کو نصیب ہوتی نہیں
وہ بے نصیب لکیریں جبیں کی کھوتی نہیں
ترے بدن کی لچک ڈستی رہتی ہے شب بھر
مجھے تو سونے نہیں دیتی خود بھی سوتی نہیں
ترا بھی ہاتھ ہے اس میں وگرنہ صرف ہوا
یوں کشتی میری کنارے ہی پر ڈبوتی نہیں
تمہاری یادیں مری پکی دوست ہو گئی ہیں
بسی بھی دل میں ہیں نشتر بھی اب چبھوتی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.