خبر بھی ہے محبت کے پرستاروں پہ کیا گزری
خبر بھی ہے محبت کے پرستاروں پہ کیا گزری
کوئی ہے پوچھنے والا کہ بیماروں پہ کیا گزری
عیادت سے وہ جب پلٹیں تو ان سے پوچھ لے کوئی
وہ کہہ دیں گے بخوبی دل کے بیماروں پہ کیا گزری
دل یوسف سے کیا پوچھے زلیخا سے ذرا کوئی
خریداروں پہ کیا گزری ہے بازاروں پہ کیا گزری
سمجھ ہی میں نہیں آتا کہ ہے یہ راز الفت کیا
بچے کیوں کر خلیل اللہ انگاروں پہ کیا گزری
نہ پوچھو جلوہ فرما جب ہوئے وہ ناز و شوخی سے
ہوا کیا حال دیوانوں کا ہشیاروں پہ کیا گزری
تم اٹھ کر کیا گئے محفل سے اک محشر ہوا برپا
تمہیں معلوم ہی کیا ہے پرستاروں پہ کیا گزری
ہوا شاگرد جب میں حضرت محوی کا اے نازیؔ
تجھے کچھ علم ہے سن کر خبر یاروں پہ کیا گزری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.