Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خبر کرو انہیں یہی تو فیصلے کا وقت ہے

قاسم حیات

خبر کرو انہیں یہی تو فیصلے کا وقت ہے

قاسم حیات

MORE BYقاسم حیات

    خبر کرو انہیں یہی تو فیصلے کا وقت ہے

    جو فصل بو گئے تھے اس کو کاٹنے کا وقت ہے

    میں چڑھ رہا ہوں دوسری طرف سے کوہ طور پر

    خدا کو آج سامنے سے دیکھنے کا وقت ہے

    کوئی کلی چٹخ کے میرے کان میں یہ کہہ گئی

    بہار اتر رہی ہے گاؤں لوٹنے کا وقت ہے

    جو گہرے پانیوں کی اور بڑھ رہے ہیں ماہی گیر

    انہیں کہو یہ کشتیوں کو روکنے کا وقت ہے

    ادھر کوئی بلا رہا ہے قتل گاہ کی طرف

    ادھر صف عزا ہے رونے پیٹنے کا وقت ہے

    مقابلے پہ عورتیں ہیں بچے ہیں ضعیف ہیں

    لڑائی میں سپاہیوں کے سوچنے کا وقت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے