خبر کچھ نہیں مجھ کو مرا انجام کیا ہوگا
خبر کچھ نہیں مجھ کو مرا انجام کیا ہوگا
وہی ہوگا جو ہاتھوں کی لکیروں میں لکھا ہوگا
تماشا جو دکھانا تھا وہی سب کو دکھا آئے
نہیں اس سے غرض کوئی کسی نے کیا کہا ہوگا
اک ایسا وقت بھی آئے گا اس دور تعلق میں
ہمارے اور اس کے درمیاں اک فاصلہ ہوگا
ابھی سے دھوپ کی شدت سے خائف ہیں جہاں والے
سوا نیزے پہ جس دن آ گیا سورج تو کیا ہوگا
سنو اب حرف گیری کا نہیں ہے فائدہ کچھ بھی
کہ جو تم نے کہا ہوگا وہی ہم نے سنا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.