کھڑے ہوئے ہیں عزیزاں الگ طبیب الگ
کھڑے ہوئے ہیں عزیزاں الگ طبیب الگ
کہ ہونے والے ہیں ہم سب سے عنقریب الگ
ستون دار کی مانند جسم بڑھتے گئے
بدن سے ہو ہی نہ پائی کبھی صلیب الگ
گلاب ہم سے علاحدہ ہے اور بہت چپ ہے
خموشی بیٹھی ہے گلشن میں عندلیب الگ
الگ الگ کوئی تنہائی بانٹ جاتا ہے
کوئی بچھڑ کے الگ ہے کوئی قریب الگ
جمے ہوئے ہیں کہ پاؤں اکھاڑ دیں میرے
یہ بے ادب مرے افسر الگ ادیب الگ
فریدیؔ روٹھ گئے ہیں ہمارے سب شب و روز
ہمیں ستاتے ہیں دشمن الگ حبیب الگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.