خمیدہ راہ کو سیدھا غلط بتایا ہے
کسی نے اندھوں کو رستہ غلط بتایا ہے
ضرور چور تھا اس مرنے والے کے دل میں
تبھی خزانے کا نقشہ غلط بتایا ہے
میں ایک بات بتاتا مگر بزرگوں نے
ہر ایک بات بتانا غلط بتایا ہے
یہاں پہ رہتا نہیں کوئی قیس نام کا شخص
کسی نے آپ کو صحرا غلط بتایا ہے
یہ زیست واقعی مشکل ہے یا مجھے دل نے
گزارنے کا طریقہ غلط بتایا ہے
ہماری در بدری کیوں پسند ہے اس کو
نہ جانے کیوں پتا اپنا غلط بتایا ہے
جدید دور کے درویش ہیں عقیلؔ ہمیں
حریف نے سگ دنیا غلط بتایا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.