خموش ہو گیا آخر پکارنے والا
خموش ہو گیا آخر پکارنے والا
ملا نہ بوجھ کوئی بھی اتارنے والا
ہزار چہرے پہ پاکیزگی سہی اس کے
مگر ہے خواہشیں دل میں ابھارنے والا
ہزار رنگ نہ بدلے زمین بھی کیوں کر
ہے آسمان کئی روپ دھارنے والا
رہا ہے کار گہہ فن میں کامیاب بہت
ہر ایک بازی زمانے میں ہارنے والا
نہیں ہے کوئی جہانگیرؔ اک ہمارے سوا
غموں سے زندگی اپنی نکھارنے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.