خنجر ترے ہاتھوں میں سنبھل جائے تو اچھا
خنجر ترے ہاتھوں میں سنبھل جائے تو اچھا
قاتل مرا ارمان نکل جائے تو اچھا
مر جائیں گے پر دل نہ لگائیں گے کسی سے
جی اور کسی ڈھب سے بہل جائے تو اچھا
ہر روز وہ ڈھونڈھے ہیں کوئی تازہ خریدار
صورت مری ہر روز بدل جائے تو اچھا
آنے سے ترے جان تو ٹھہری تھی کوئی دم
اک دم کے لئے جی بھی سنبھل جائے تو اچھا
تا حشر ترے دام سے مشکل ہے رہائی
اس سودے کا مر کر بھی خلل جائے تو اچھا
مر کر بھی یہ کہتا ہوں کہ جو جی میں ہے میرے
اس دم کی طرح جی سے نکل جائے تو اچھا
ہر شعر صفائی میں ہے اس رخ کے برابر
تسکینؔ وہاں یہ بھی غزل جائے تو اچھا
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی (Pg. 102)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا (2017)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.