Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خراب حالوں میں غم خوار باتیں کرتے ہیں

شوخ جی

خراب حالوں میں غم خوار باتیں کرتے ہیں

شوخ جی

MORE BYشوخ جی

    خراب حالوں میں غم خوار باتیں کرتے ہیں

    کیا وقت ہے کہ مرے یار باتیں کرتے ہیں

    مرے خلاف جو کہنا ہے میرے منہ پہ کہیں

    یہ لوگ کیوں پس دیوار باتیں کرتے ہیں

    زباں سے بات نکلنے کی دیر ہوتی ہے

    رویے چیختے کردار باتیں کرتے ہیں

    یہ لوگ جو بھی کہیں ان کی ان سنی کرنا

    ہمارے بارے میں بیکار باتیں کرتے ہیں

    تمام اپنوں کا رکھتا ہوں مان میں لیکن

    مجھے یہ ٹوکتے ہر بار باتیں کرتے ہیں

    میں چیختا ہوں مری بات کیوں نہیں سنتے

    مجھے تمہارے طرف دار باتیں کرتے ہیں

    اداس لفظ ورق پر بکھیر دیتا ہوں

    تو چپکے چپکے سب اشعار باتیں کرتے ہیں

    وہ چہرہ دیکھ کے دکھ درد بھول جاتا ہوں

    وہ آنکھیں بولتی رخسار باتیں کرتے ہیں

    جہاں ہمارے سوا اور کوئی نہیں ہوتا

    ہم ان سے سوچ کے اس پار باتیں کرتے ہیں

    میں چاہتا ہوں وہ ہر لمحہ مجھ سے باتیں کریں

    مگر وہ شوخ جیؔ دو چار باتیں کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے