خستہ دیوار پہ سبزہ دیکھوں
خستہ دیوار پہ سبزہ دیکھوں
گھر کی ویرانی کو زندہ دیکھوں
مختلف عکس ڈراتے ہیں مجھے
کب تلک ایک ہی شیشہ دیکھوں
بارہا میں نے جسے کچلا ہے
ہر قدم پر وہی سایہ دیکھوں
اس سے پہلے کہ اجڑ جائے شجر
میں کوئی اور ٹھکانہ دیکھوں
اب بھی جینے کی تڑپ باقی ہے
شاخ پر آخری پتا دیکھوں
صرف اک بار تجھے دیکھا تھا
اب یہ حسرت ہے دوبارہ دیکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.