Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ختم کر دیتی ہے خود ہی فاصلہ میرے لیے

ہرشت مشرا

ختم کر دیتی ہے خود ہی فاصلہ میرے لیے

ہرشت مشرا

MORE BYہرشت مشرا

    ختم کر دیتی ہے خود ہی فاصلہ میرے لیے

    اس کی خوشبو لے کے آتی ہے ہوا میرے لیے

    میں نے جس جس کا دکھایا دل وہ سب جاتے رہے

    اب ندامت لفظ کا مطلب بھی کیا میرے لیے

    کوئی اب بھی دل کے مندر میں جلاتا ہے دیے

    کوئی تو کرتا ہے اب بھی رتجگا میرے لیے

    ہاتھ کے چھالوں نے کر لی آج پھر سے خودکشی

    میرے بچوں نے کہا جب کیا کیا میرے لیے

    اپنی الفت کے ہزاروں رنگ بھر دوں گا جناب

    جب کوئی تصویر بھیجے گا خدا میرے لیے

    کس لئے دنیا میں رہنے آ گئے جنت سے ہم

    کوئی تو بن جائے اب عقدہ کشا میرے لیے

    عزم محکم دیکھ کر اس زندگی کی راہ میں

    منزلیں خود طے کریں گی راستہ میرے لیے

    میں نے چھوڑی ہی نہیں اب تک عمل کی رسیاں

    جو بھی ہے اچھا ہے سب اس کا لکھا میرے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے