خیال و فکر کو پابستۂ بحور کیا
یہ میرا فن ہے کہ پتھر کو کوہ نور کیا
یہ تیرے علم کی سبقت ضرور ہے لیکن
گناہ میں نے ہی قصداً مرے غفور کیا
یہ خود کلامی نہیں ہے یہ ہم کلامی ہے
خدا نے میرے مصلے کو کوہ طور کیا
دل ایسے اسپ سبک رو پہ کتنی پابندی
کہ ہر سفر میں خیال رہ نشور کیا
میں کب سے عالم برزخ میں ہوں کہ تو نے مجھے
نہ اپنے پاس بلایا نہ خود سے دور کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.