خیال و خواب بھی وہ حرز رائیگاں بھی وہ
خیال و خواب بھی وہ حرز رائیگاں بھی وہ
صریر خامۂ انگشت خوں چکاں بھی وہ
جو کچھ کہوں تو سرشک سر مژہ بھی وہی
میں چپ رہوں تو مرے درد کی زباں بھی وہ
نہ راستے ہیں نہ منزل ہے اور نہ زاد سفر
ہے سنگ میل بھی وہ گرد کارواں بھی وہ
مرا قیام مجھے زندگی سے کاٹ نہ لے
کہ اب یقین بھی میرا وہی گماں بھی وہ
وہی ہے تیرگیٔ دشت دل بہ جاں لیکن
ستارۂ شب ہجراں کی کہکشاں بھی وہ
متینؔ اس کے لئے دام آگہی نہ بچھا
وہ تیری جان بھی ہے جان کا زیاں بھی وہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.