خیال و خواب کی دنیا میں کھو گئے آخر
خیال و خواب کی دنیا میں کھو گئے آخر
تری تلاش میں ہم تھک کے سو گئے آخر
مری وفاؤں کا حاصل شکست دل ہی سہی
فسانے غم کے مکمل تو ہو گئے آخر
ثبوت مانگ نہ ہم سے وفا پرستی کا
ہم اپنے بن نہ سکے تیرے ہو گئے آخر
وہ آئے جاگتی آنکھوں میں خواب کی صورت
ستارے تار نظر میں پرو گئے آخر
بپاس ضبط جو پلکوں پہ رونما نہ ہوئے
وہ اشک دامن دل میں سمو گئے آخر
بہ صد نیاز جو آنسو گرے دم سجدہ
جبیں سے داغ ندامت بھی دھو گئے آخر
مزاج داں جنہیں سمجھے تھے موج طوفاں کا
وہ ساحلوں پہ سفینے ڈبو گئے آخر
زباں سے جن کی محبت کے پھول جھڑتے تھے
طفیلؔ دل میں وہ کانٹے چبھو گئے آخر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.