خیال اس کا سبھی موسموں میں رہتا ہے
خیال اس کا سبھی موسموں میں رہتا ہے
وہ میری سوچ کے سب زاویوں میں رہتا ہے
نہ پیش آؤ کبھی اس سے بے رخی کے ساتھ
کسی کے ہجر کے جو دائروں میں رہتا ہے
ترے فراق میں دل کو سکوں نہیں ملتا
یہ ایک بوجھ مری دھڑکنوں میں رہتا ہے
اسے بھی اپنی وفاؤں کی لاج رکھنی ہے
مرا بھی عشق کئی مرحلوں میں رہتا ہے
نجانے ہوک سی اٹھتی ہے کیا مرے دل سے
کہ میرا ساتھی بڑی مشکلوں میں رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.